اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری ٹولے داعش نے عراق کے شہر موصل پر قبضہ کرنے کے بعد جہاں اس شہر کی مساجد، امام بارگاہوں، انبیاء کے مزاروں اور صحابہ کے مرقدوں کو منہدم کر دیا وہاں اس شہر کے تمام آثار قدیمہ کو بھی مٹا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس دھشتگرد گروہ نے ۴ ہزار سالہ پرانے ایک مجسمے کو بھی توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
تکفیری گروہ داعش نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے نزدیک نہ شیعہ سنی اور عیسائی کوئی اہمیت رکھتے ہیں اور نہ مقدس مقامات اور تاریخی آثار۔
شہر موصل کے لوگ مذہبی اور تاریخی آثار کو مٹائے جانے کی وجہ سے انتہائی رنجیدہ ہیں۔ اسی سلسلے میں عراق کے آثار قدیمہ سوسائٹی نے بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ داعش کے ان اقدامات کی مذمت کریں۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲